ابنا: سید شہاب الدین صدر نے آج تہران میں افغانستان کی پارلیمنٹ کے نائب اسپیکر رفیع اللہ گل افغان سے ملاقات میں کہا کہ دشمن دوسرے ملکوں کو خود سے وابستہ کرکے اپنی پٹھو حکومتیں لاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر ہونےوالے تجربوں سے معلوم ہوتا ہے امریکہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد جس ملک پربھی تسلط حاصل کیا ہے وہاں سے خارج نہیں ہوا ہے۔ سید شہاب الدین صدر نے کہا کہ دشمن اسلامی بیداری سے خوف زدہ ہوگيا ہے کیونکہ اسلامی بیداری علاقے میں قوموں کوبیرونی تسلط سے نجات دینے والی ہے۔ اس ملاقات میں رفیع اللہ گل افغاں نے گذشتہ بتیس برسوں میں افغان قوم کی حمایت پرایران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ملت ایران وہ واحد قوم ہےجو اپنے پیروں پرکھڑی ہوئي ہے اور ترقی کی چوٹیاں سرکررہی ہے۔ انہوں نے افغانستان کی تعمیر نو میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کردار کونہایت اہم قراردیا اور تہران کابل کے درمیاں تجربوں کے تبادلے پر تاکید کی ۔
..............
/169